اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنائے جائیں، تمام شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا شوکت ترین، سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر زراعت پنجاب سیدحسین جہانیاں اور سینئر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران کپاس کے معیاری بیج کی پیداوار کو جلد ممکن بنانے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ قومی کپاس کانفرنس منعقد کرانے کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی گئی، اتھارٹی معیاری بیج کی فراہمی، مانیٹرنگ اور پیداوار بڑھانے کے لیے تحقیق کرے گی۔
کپاس اُگانے والے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت 4.17ملین ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے۔ کھاد پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر 15.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق فارمرز فورم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کر رہے ہیں۔ اس فورم کا مقصد پالیسی امور میں کسانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا اور ان کے مسائل جلد حل کرنا ہیں۔
عمران خان نے قومی کپاس کانفرنس منعقد کرانے کی منظوری بھی دی اس موقع پر وزیراعظم نے وزارت صنعت کو ہدایت کی کہ ملک میں DAP کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے پلانٹس لگانے کے لیے فیزیبیلٹی مرتب کی جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت سبسڈی کا اصل فائدہ کسان کو ملنا چاہیے۔ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنائے جائیں اور تمام شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

