تازہ تر ین

مفادات پورے ہوئے تو یہ الگ ہو جائیں گے، شاہ محمود کا پی پی اور ن لیگ پر طنز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ قوم جانتی ہے پی ڈی ایم بنانے والے کون تھے، توڑنے والے کون ہیں؟ قائد حزب اختلاف کی سیٹ پر دھوکا کس نے کیا؟
ان کا کہنا تھاکہ دونوں جماعتوں کے نظریات اور سوچ ایک نہیں، مفادات پورے ہوئے تو یہ الگ ہو جائیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ کیا پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلزپارٹی کا فیصلہ ہوگیا ہے؟
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا تھا جس میں مریم نواز اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv