میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں ایک بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ آپ نے انسانوں کو ہاتھوں کی کمال مہارت سے جادو دکھاتے اور لوگوں کو حیران کرتے دیکھا ہوگا اور اگر یہ کہا جائے کہ جادو سے جانور بھی محظوظ ہوتے ہیں تو یقین کرنا مشکل ہوگا لیکن سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہے اسے دیکھ کر آپ حیرت میں پڑ جائیں گے۔ جی ہاں، ویڈیو کے مناظر میں ایک بندر شیشے کے پنجرے میں قید ہے اور سامنے کھڑا ایک شخص بندر کو ہاتھوں کی مدد سے پیڑ کا پتا غائب کرکے دکھاتا ہے۔ یہ جادو دیکھتے ہی بندر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں اور وہ حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اچھلنے کودنے لگتا ہے۔ میکسیکو کے ایک چڑیا گھر میں مذکورہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیے گئے۔ ویڈیو کو انٹرنیٹ پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

