واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں سائبرحملوں کو سمجھنے کے لیے مائیکروسوفٹ کی مثال کافی ہے جس کے تحت گزشتہ برس کمپنی کو 35 ارب 70 کروڑ مشکوک ای میل موصول ہوئیں یعنی فی سیکنڈ ایک ہزار سے زائد ای میل ایس تھی جن میں کوئی وائرس، فشنگ ایجنٹ یا کوئی مشکوک کوڈ موجود تھا۔ مائیکروسوفٹ کی سائبرسیکیورٹی رپورٹ کے مطابق اس کے اینٹی وائرس اور ایزیور ایکٹوو ڈائیریکٹری نے بروٹ فورس، فشنگ اور دیگر میل ویئر والی میل کو روکا۔ بالخصوص آفس 365 کی بدولت اربوں ای میل روکی گئیں جو مختلف اداروں، کمپنیوں اور خود انفرادی لوگوں تک بھیجی گئی تھیں۔ جہاں تک صارفین اور کمپنیوں کے ادارے شامل ہیں ان پر 9 ارب 60 کروڑ ای میل کی بمباری کی گئی۔ اس کے علاوہ بروٹ فورس کی بدولت صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کے 25 ارب 60 کروڑ واقعات کو روکا گیا۔ لیکن یہ ایک خوفناک رحجان ہے جو کئی ممالک کے ہیکروں اور ڈجیٹل نقب زنوں کی طرف سے جاری ہے۔ اسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بڑے اداروں اور تمام انٹرنیٹ صارفین کو کس طرح کے سائبرخطرات لاحق ہیں۔ مائیکروسوفٹ کے مطابق ان حملوں کی شدت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ لیکن ان میں 80 فیصد واقعات ایسے ہیں جن میں ڈجیٹل چوری کے عام طریقے استعمال کئے گئے تھے۔ ان طریقوں میں سے ایک پاس ورڈ اسپرے ہیں جن میں تھوڑے وقت میں ایک اکاؤنٹ پر لاتعداد ملتے جلتے پاس ورڈ لگائے جاتےہیں۔ دوسرا طریقہ انسانی طریقوں سے سوشل انجینیئرنگ اٹیک بھی شامل ہیں۔ تیسرا طریقہ فشنگ کا ہے۔ فشنگ کے عمل میں ای میل بھیج کر ضروری معلومات اگلوائی جاتی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

