لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کا پارٹی قائد نواز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق لیگی صدر شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کے بعد پارٹی قائد نوازشریف سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو کی اور سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
شہبازشریف نے پی پی پی قیادت سے ہونے والی مشاورت پر نوازشریف کو اعتماد میں لیا اور مشاورت کی۔
نوازشریف سے مشاورت کے بعد شہبازشریف نے 7 فروری کو پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے، شہباز نے ٹیلی فون پر فضل الرحمن سے بھی گفتگو کی۔شہباز نے زرداری اور بلاول سے ہونے والی بات چیت سے پی ڈی ایم سربراہ کو آگاہ کیا۔
قائد حزب اختلاف نے پی ڈی ایم سربراہ کو بتایا آنے والے دنوں میں بالمشافہ ملاقات میں بھی انہیں اعتماد میں لیں گے۔ دونوں قائدین کی بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اجلاس بلانے کے لئے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیاجائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

