ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق ورزی پر جمیعت علمائے اسلام کے سٹی میئر کے امیدوار پر 50 روپے جرمانہ عائد کردیا، اور جے یو آئی کو جلسے اور ریلی سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے شہر میں جمعیت علمائے اسلام کو ریلی اور جلسے سے روک دیا ہے، ڈپٹی کمشنر نےجے یو آئی کی جلسہ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے، اور کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں 13 فروری کو بلدیاتی انتخاب شیڈول ہے، ریلی اور جلسہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت جلسہ اور ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
جے یو آئی آج اور پیر کے روز ڈی آئی میں ریلی اور جلسہ کا انعقاد کرنا تھا، جس میں جے یو آئی امیر مولانا فضل الرحمن نے جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو دعوت دینے والے جے یو آئی کے امیدوار سٹی میئر ڈیرہ اسماعیل خان کفیل نظامی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کفیل نظامی 5 فروری کو ڈی ایم او کے دفتر پیش ہوں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سٹی تحصیل مئیر کے امیدوار کفیل احمد نظامی کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور سرکاری افسر ضیاالرحمان کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے اور انہیں بھی ڈی آئی خان کے ضلعی دفتر میں 5 فروری کو طلب کیا ہے۔ انہیں جے یو آئی امیدوار کفیل نظامی نے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

