ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے اور دوبارہ اکاؤنٹ فراہم کرنے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ہیکنگ کی کوشش کے نتیجے میں نورا کا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے غائب ہوگیا تھا۔ ڈانسر نے اکاؤنٹ بحال ہونے پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ کسی نے ان کی انسٹاگرام آئی ڈی ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔
ادکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی صبح سے میرا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر میں نے انسٹاگرام ٹیم سے رابطہ کیا تو انہوں نے یہ مسئلہ حل کردیا۔
نورا فتیحی نے اکاؤنت کی بحالی اور سیکیورٹی یقینی بنانے پر انسٹاگرام انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی ڈانسر کے انسٹاگرام سے اچانک غائب ہونے پر پرستار بھی تشویش کا شکار تھے۔ نورا ان دونوں دبئی میں سیر وتفریح کرکے اپنی چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

