تازہ تر ین

پی ایس ایل میں آج دو بڑے مقابلے: پہلے میچ میں لاہور اور اسلام آباد مدمقابل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے ہوں گے۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔ دوپہر ڈھائی بجے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آبا دیونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔ قلندرز اور یونائیٹڈ ایونٹ میں اب تک دو، دو میچز جیت چکے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دینے والی ٹیم اسلام آباد کا مورال ہائی ہے جبکہ ٹیم قلندرز نے بھی ایونٹ میں تیسری فتح کے لیے کمر کس لی ہے۔ شام ساڑھے سات بجے نیشنل اسٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیم ملتان وننگ مومینٹم برقرا رکھنے کے لیے پر امید ہے جبکہ دوسری جانب ٹیم زلمی نے بھی کابیابی پر نظریں جما لیں۔ آخری پانچ مقابلوں میں سلطانز کو زلمی پر سبقت حاصل ہے۔ چار مرتبہ پشاور کو شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ شائقین کرکٹ نے بڑے مقابلے کے لیے شعیب ملک، ٹم ڈیوڈ اور محمد رضوان سے اچھی پرفارمنس کی امید لگالی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv