کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں کورونا ٹیسٹ کی قیمت کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) کی جانب سے کراچی کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کے لیے کورونا ٹیسٹ کے نئے نرخ مقرر کردیے ہیں، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے شہر کے تمام نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کو کو ہدایت دی گئی ہے کہ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے جانب سے جاری کردہ نرخ کی نئی قیمت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اسپتالوں اور لیبارٹیریز کے منتظمین سے ملاقات کی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ٹیسٹ کی قیمت ساڑھے 6 ہزار روپے کے بجائے ساڑھے 4 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے، گھر سے سیمیل لینے کی صورت میں 7 ہزار 500 کے بجائے 4 ہزار 800 روپے کی قیمت وصول کی جائے گی ، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے جانے پر 3 ہزار اور 1500 روپے کے بجائے 1200 روپے وصول کیے جائیں گے۔ نرخ نامے کی نئی فہرست پر عملدرآمد کیلیے کمیشن کے افسران نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں کا دورہ کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

