تازہ تر ین

شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں کل ظہرانہ دیا جائے گا۔
شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے بلاول کو کل ظہرانے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ بلاول کل لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں آصف زرداری، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پرشہبازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت سےملاقات کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv