اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ حکومت سندھ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی صوبائی حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ آئین سے متصادم قانون سازی کرے۔
انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں بلدیاتی الیکشن کی مہم شروع کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پوری ہمت کے ساتھ عوام میں جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے عزائم کو شکست دینے کے لیے عوام میں جانا ضروری ہے۔
سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ سیاست خواہشات کی بنیاد پر نہیں ہو سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بات خواہشات کے تابع نہیں ہوا کرتی۔ انہوں نے کہا کہ آئین ہمارے بلدیاتی اداروں کو حقوق دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کی بات کررہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے ملکی نظام چلانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں سے ملک پیچھے کی طرف جا رہا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

