اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد اب مہنگائی میں اضافے کی رفتار زور پکڑ گئی، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 3 فروری 2022ء کو ختم ہونے والے حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19.53 فیصد ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے ملک میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،6سستی ہوئیں جبکہ 23کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 فروری2022ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس ایک ہفتے کے دوران دودھ ،دہی، آٹا، آگ جلانے والی لکڑی، چاول، انرجی سیور، ایل پی جی، سرسوں کا تیل، ٹماٹر، چکن، نمک، گڑ، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، دال چنا، دال مسور اور ٹائلٹ سوپ سمیت مجموعی طور پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور آلو، پیاز، انڈے، چینی، دال ماش اور دال مونگ پر مشتمل 6 اشیاء سستی ہوئیں جب کہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران چکن 10.50فیصد،، سرسوں کا تیل 2.38فیصد اور لہسن5.67فیصد، انرجی سیور 1.06، ٹماٹر90.13 فیصد اور ایل پی جی 1.549 فیصد مہنگی ہوئی۔ آلو6.06 فیصد, پیاز3.59 فیصد، دال مونگ0.19 فیصد، انڈے 3.53فیصد ،چینی 0.83فیصد سستی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق 3 فروری2022ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح19.53فیصد رہی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں 21.46 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 19.31 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 17.99 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 17.63 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 19.60 فیصد رہی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

