نئی دہلی: (ویب ڈیسک)
بھارت میں مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث کورونا سے ہونے ولی ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت ميں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے والے سب سے بڑے 3 ممالک میں بھارت کا شمار بھی ہوتا ہے۔
مودی کی سرکار کی غیر سنجیدگی اور ناقص کارکردگی کے باعث بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ یہ سرکاری اعداد و شمار ہیں البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کی حقيقی تعداد اس سے کئی گنا زيادہ ہے۔
حال ہی میں بھارت میں کیے گئے ایک آزاد سروے میں گزشتہ برس کے وسط تک ہی کورونا سے ہلاکتوں تعداد 3 ملين تک پہنچ چکی تھی تاہم مودی سرکار نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا تھا۔
یہ رپورٹ اس وقت مرتب کی گئی تھی جب بھارت میں اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ نہیں بچی تھی اور آکسیجن کی شدت قلت پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث فٹ پاتھ پر ہی مریضوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔
بھارت ميں کورونا کی نئی قسم اوميکرون بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور صرف 48 گھنٹوں میں 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

