اسلام آباد: (ویب ڈیسک)
رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 7 ماہ جولائی تا جنوری کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 91.97فیصد اضافہ کے ساتھ 28 ارب 80 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار مطابق رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 7 ماہ میں ملک کی مجموعی درآمدات 46ارب 47کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہی ہیں، اس برعکس جولائی تا جنوری کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 17 ارب 67کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق پچھلے7 ماہ میں درآمدات میں 58.84فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس عرصے برآمدات 23.96 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کی نسبت جنوری میں تجارتی خسارے میں 30.19 فیصد کمی ہوئی ہے۔
جنوری 2022 میں تجارتی خسارہ 3 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا۔ جنوری میں درآمدات 5 ارب 90کروڑ 80لاکھ ڈالرز رہیں۔ اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 54کروڑ 60لاکھ ڈالرز رہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا ہدف 28.4 ارب ڈالر مقرر کیا تھا، مگر صرف 7مہینے میں تجارتی خسارہ اس ہدف کو عبور کرگیا ہے۔ آئندہ 5 ماہ میں یقینی طور پر تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوگا۔
بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کی وجہ سے حکومت کو ابتدائی تخمینوں سے زیادہ غیرملکی قرض لینا پڑے گا۔ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے ابتدائی نصف میں پہلے ہی 10.4 ارب ڈالر کا بیرونی قرض لے چکی ہے۔
دوسری جانب تجارتی خسارے کی وجہ سے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بھی مسلسل گرتے گرتے 16.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

