تازہ تر ین

پی ٹی آئی رکن اسمبلی جویریہ کو جان سے مارنے کی دھمکی، شوہر کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایم این اے جویریہ ظفر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر تھانہ ویمن اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کی ایم این اے نے تھانہ وومن میں درخواست دی کہ پارلیمنٹ لاجز میں ان کے خاوند حیدر علی نے فائرنگ کی ہے، جہاں سے جان بچا کر بھاگی اور فائر دیوار پر لگا، جس کے بعد ان کو اور ان کے گھر والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جویریہ ظفر نے اپنے خاوند حیدر علی بلوچ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔ حیدر علی بلوچ کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے اور قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv