کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے سمندر میں غیر قانونی طور پر فشنگ کرنے والے 21 بھارتی ماہی گیروں کو جھڑپ کے بعد گرفتار کرلیا جس کے دوران ملکی بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی بحری فوج نے اپنے جزیرے کی حدود میں مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو بھارتی ٹرالروں کو واپس جانے کے لیے کہا لیکن بھارتی ماہی گیروں نے ہٹ دھرمی دکھائی۔
سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک فاسٹ ٹیک کرافٹ کو نقصان پہنچا ہے تاہم بحری فوج نے بھارتی ٹرالرز کو ضبط کرکے 21 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔
بیان میں تصادم کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے البتہ سری لنکن بحریہ کے بقول بھارتی ٹرالرز ’’باٹم ٹرالنگ‘‘ کر رہے تھے جس کی سری لنکا میں پابندی ہے۔
بھارتی ماہی گیر سمندر کی ایک تنگ پٹی آبنائے پالک میں فشنگ کرتے ہیں۔ یہ علاقہ بھارت اور سری لنکا کے سمندری حدود کو تقسیم کرتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

