اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا بیان عدلیہ پر حملہ ہے۔ ن لیگ نے رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید تک نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بڑھکیں کہیں اور جاکر ماریں لیکن عدالت میں جواب دیں ۔ ہم ن لیگ کو ججز اور عدالتوں کا گھیراؤ نہیں کرنے دیں گے ۔ شہباز شریف اور مریم صفدر رانا ثناء اللہ کے بیان کی تردید کریں اور معافی مانگیں۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کو فارن فنڈنگ کیس سے الگ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود کیس سنے۔ قانون کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹ چیک ہونے چاہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 64 کروڑ کا حساب ن لیگ کے پاس نہیں ہے، ن لیگ کے 9 اکاؤنٹس خفیہ تھے جو چھپائے گئے، پیپلز پارٹی نے 35 کروڑ کا ریکارڈ نہیں دیا۔
اسکروٹنی کمیٹی کے ممبر کی ریٹائرمنٹ کے بعد سکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے ۔ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے سکروٹنی کمیٹی کو دوبارہ فعال کیا جائے ۔ اسکروٹنی کمیٹی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی رپورٹ بھی جلد مرتب کرے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

