تازہ تر ین

لاہور: ڈولفن فورس اہلکار کی فائرنگ سے 10سالہ بچہ زخمی

پولیس نے سادہ لباس اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

 لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ڈولفن فورس کے اہلکار اظہر کا اپنے سسرالیوں سے کسی معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا، وہ آج بھی اسی معاملے پر بات کرنے سسرال گیا، جہاں تلخ کلامی کے بعد پولیس اہلکار نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار اظہر کی فائرنگ سے ایک گولی پاس کھڑے 10 سالہ بچے کو لگی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار اظہر کو معطل کردیا گیا، جسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تاحال زخمی بچے کے اہلخانہ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر نہیں کی گئی، اگر درخواست دائر ہوئی تو ملزم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ڈولفن فورس کے اہلکار کیخلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv