Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

میری ٹوئٹ کے بعد علی ظفر کو سرکاری ایوارڈز ملے، شہرت ملی، میشا شفیع

By adminجنوری 4, 2022
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

گلوکارہ میشا شفیع نے ’ہتک عزت کیس‘ میں جرح کے دوران کہا کہ ان کی ٹوئٹ کے بعد علی ظفر کو نہ صرف حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈز دیے گئے بلکہ انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا بھی ملا اور انٹرنیشنل برانڈز نے ان کے ساتھ معاہدے بھی کیے۔

میشا شفیع کے مطابق علی ظفر کے اتنے ایوارڈز اور شہرت ملنے کے بعد انہیں نہیں لگتا کہ ان کی ٹوئٹ سے گلوکار کو کوئی مالی نقصان پہنچا ہوگا۔

گلوکارہ تین جنوری کو علی ظفر کی جانب سے دائرہ کردہ ہتک عزت کے کیس میں سیشن کورٹ میں جرح کے لیے پیش ہوئیں، جہاں ان سے 5 گھنٹے تک جرح کی گئی۔

میشا شفیع مزید جرح کے لیے 4 جنوری کو بھی عدالت میں پیش ہوں گی اور علی ظفر کے وکلا حشام احمد خان اور طارق گل ان سے جرح کریں گے۔

میشا شفیع نے مذکورہ کیس میں اپنا بیان دسمبر 2019 میں ریکارڈ کروایا تھا اور اب دو سال بعد ان سے جرح کی جا رہی ہے۔

جرح کے دوران میشا شفیع نے بتایا کہ وہ کینیڈا کی مستقل رہائشی ہیں مگر ان کے پاس وہاں کی شہریت نہیں ہے اور وہ اب نومبر 2021 سے پاکستان میں ہیں۔

گلوکارہ نے بتایا کہ ان کی 2020 کی کمائی بھی 2021 جتنی ہی تھی اور وہ نہ صرف کینیڈا بلکہ پاکستان میں بھی ٹیکس ادا کرتی ہیں۔

جرح کے دوران میشا شفیع نے بتایا کہ سال 2019 میں ان کی کمائی ایک کروڑ روپے تک جب کہ 2021 میں 35 لاکھ روپے تک تھی۔

علی ظفر کے وکلا نے گلوکارہ سے پوچھا کہ 2019 میں نجی مشروب کمپنی کے ساتھ بطور جج کام کرنے سے انہیں کتنی رقم ملی؟ جس پر گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں ایک کروڑ روپے تک معاوضہ ملا۔

گلوکار نے وکلا نے میشا شفیع سے پوچھا کہ کیا مشروب کمپنی سے ان کی رضامندی کے تحت معاہدہ ہوا تھا؟ جس پر گلوکارہ نے بتایا کہ ’ہر سال معاہدہ کیا جاتا ہے اور وہ 2017 اور 2018 میں بھی مذکورہ کمپنی کے ساتھ کام کر چکی تھیں۔

جرح کے دوران وکلا نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات کو مانتی ہیں کہ ان کے کیس کی باعث علی ظفر کو مالی نقصان پہنچا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم ہے کہ ایسا ہوا ہے۔

وکلا نے ان سے دریافت کیا کہ علی ظفر کو کیا نقصانات ہوئے؟ جس پر میشا شفیع نے کہا کہ نام خراب ہو سکتا ہے اور کمائی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

ساتھ ہی میشا شفیع نے جرح کے دوران مزید کہا کہ لیکن اس کے باوجود علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ نے ریکارڈ کمائی کی۔

گلوکارہ نے کہا کہ ان کی ٹوئٹ کے باوجود علی ظفر کو عالمی برانڈز اور شوبز انڈسٹری کے ایوارڈز دیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ علی ظفر کو صدارتی ایوارڈ دیا گیا جبکہ انہیں گورنر پنجاب کے ’ایمبیسیڈر آف پیس‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

میشا شفیع نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران نے بھی علی ظفر کو اپنی ’یونیورسٹی نمل‘ کا ایمبیسیڈر منتخب کیا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ علی ظفر کو 2018 میں ’شان پاکستان ایوارڈ‘ سے بھی نواز گیا جو کہ ان کی ٹوئٹ کے بعد انہیں دیا گیا۔

ساتھ ہی گلوکارہ نے کہا کہ علی ظفر کو یو اے ای کا ’گولڈن ویزا‘ بھی ملا اور شاید وہ ملک کے پہلے آدمی ہیں جس کو ایسے ویزا سے نوازا گیا۔

گلوکارہ نے جرح کے دوران بتایا کہ علی ظفر نے بہت سارے انٹرنیشنل موبائل برانڈز کے ساتھ معاہدے کیے اور ان کے ساتھ کام کیا اور یہ سب کچھ ان کی ٹوئٹ کے بعد ہوا جو کہ علی ظفر کے پچھلے سالوں سے بہت بہتر ہے۔

میشا شفیع نے کہا کہ اتنے سارے ایوارڈز اور شہرت کے بعد انہیں نہیں لگتا کہ علی ظفرکو کوئی مالی نقصان پہنچا ہوگا یا ان کی شہرت خراب ہوئی ہوگی۔

دوران سماعت پانچ گھنٹے تک میشا شفیع سے جرح کرنے کے بعد سماعت کو 4 جنوری تک ملتوی کیا گیا۔

میشا شفیع سے قبل ان کی والدہ صبا حمید بھی مذکورہ کیس میں جرح مکمل کر چکی ہیں جب کہ ان سے قبل علی ظفر اور ان کے تمام گواہان بھی 2019 میں ہی جرح مکمل کر چکے تھے۔

اسی کیس میں میشا شفیع نے اگست 2019 میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا اور پہلی مرتبہ گلوکار نے انہیں اپنے سسرالیوں میں ہونے والی پارٹی کے دوران نامناسب انداز میں چھوا تھا۔

اسی طرح ان کے شوہر محمد محمود نے جنوری 2020 میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور اب تینوں افراد سمیت میشا شفیع کے دیگر گواہوں سے بھی علی ظفر کے وکلا جرح کریں گے۔

میشا شفیع کے بعد ان کے شوہر اور ان کے دیگر گواہوں کی جرح مکمل ہوگی، جس کے بعد ممکنہ طور پر عدالت مذکورہ کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس اس وقت دائر کیا تھا جب کہ اپریل 2018 میں گلوکارہ نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جنہیں انہوں نے مسترد کردیا تھا۔

بعد ازاں علی ظفر نے جھوٹا الزام لگانے پر میشا شفیع کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا، جس پر گزشتہ ساڑھے تین سال سے سماعتیں جاری ہیں۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.