تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں پہلے اومی کرون کیس کی تصدیق کردی ہے۔ 23 سالہ شخص بہار کالونی کا رہائشی ہے۔ بیرون ملک سفر کا کوئی ریکارڈ موجودنہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں 12افراد نمونے لئے گئے تھے جن میں سےبہار کالونی کے رہائشی 23سالہ نوجوان میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔متاثرہ نوجوان کو فوری طور پرقرنطینہ کردیا گیا ہے۔
































