2021 کی 100 خوبصورت خواتین میں سارہ خان کی نامزدگی کی پوسٹ ٹی سی کینڈلر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تاہم پوسٹ ٹاپ بیوٹی ورلڈ اور ٹی سی کینڈلر کی جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ میں اداکارہ اسرا کے ساتھ پاکستانی اداکارہ سارہ سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار بھی شامل ہیں۔
کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ان تمام خوبصورت خواتین کو 2021 کے چہروں میں نامزد ہونے پر بہت مبارک ہو‘۔
اب ووٹنگ کا عمل ہوگا جو اس بات کا تعین کرے گا کہ نامزد چہروں میں سے کامیاب کون ہوتاہے۔
دنیا بھر سے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزدگی کی جاتی ہے اور ووٹوں کی بنیاد پر 100 خوبصورت چہروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ رواں سال میں سارہ خان واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو اس فہرست کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں دنیا بھر سے خوبصورت اورپُرکشش لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے بعد ازاں ووٹوں کی بنیاد پر 100 پُرکشش افراد کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔

