تازہ تر ین

محمد علی جناح اوپن شوٹنگ چیمپئین شپ، پاک آرمی نے زیادہ تر کیٹگریز میں غلبہ حاصل کیا

تیسری محمد علی جناح اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاک آرمی نے زیادہ تر کیٹگریز میں غلبہ حاصل کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق قومی انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں تیسری محمد علی جناح اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،چیمپئن شپ 11 سے 6 ستمبر اور 11 سے 19 دسمبر 2021 تک ہوئی۔

پہلے فیز میں لانگ رینج شوٹنگ مقابلے سمیت مختلف ہتھیاروں کے 12 میچز شامل تھے اور پاک آرمی نے زیادہ تر کیٹگریز میں غلبہ حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیز ٹو میں الٹرا لانگ رینج ہتھیاروں سمیت 8 مختلف میچز شامل تھے۔

 چیمپئین شپ میں خواتین سمیت پاکستان بھر سے شوٹرز نے حصہ لیا۔

انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے انعامات تقسیم کئے



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv