تازہ تر ین

صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی امور عمر ایوب سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر کی وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان جاری اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی ترقیاتی بینک قیام سے اب تک نے پاکستان کیلئے 13.6 ارب ڈالر کی فنانسنگ کرچکا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک کی فنانسنگ توانائی، صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ، صحت اور مالیاتی خدمات میں کی گئی۔

صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لئے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بنک انفراسٹرکچر، سماجی شعبے کی بہتری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے مزید مالی وسائل فراہم کرے گا۔

محمد الساجر نے کہا کہ بینک مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 180 ملین امریکی ڈالر کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 1,293 ملین ایکڑ فٹ تک بڑھا دے گا، مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے 6000 سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ملاقات میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے 72.5 ملین امریکی ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط بھی ہوئے



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv