آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقات میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندہ خصوصی سے اظہار تشکرکیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ملاقات میں امریکی نمائندےنےافغانستان سےمتعلق پاکستان کے کردار،پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سےمتعلق پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ،پاک افغان بارڈر پر کئے جانے والے خصوصی اقدامات اوراو آئی سی اجلاس کےانعقادکیلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

