پاکستان کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے اہم انکشاف کر دیا۔
دنانیر کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا انسٹا گرام پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈٰو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ دنانیر سے شادی کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے اور3 آپشن بھی دیے جاتے ہیں۔
دنانیر کو تین معروف اداکاروں کے ناموں کا آپشن دیتے ہوئے پوچھا جاتا ہے کہ اِن اداکاروں میں سے وہ کس کے ساتھ شادی، کس کا قتل اور کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چا ہتی ہیں؟
اس سوال کے جواب میں دنا نیر کا کہنا ہے کہ چونکہ احد رضا میر پہلے ہی سے شادی شدہ ہیں اسی لیے وہ احد رضا میر کو قتل اور بلال عباس خان سے شادی کرنا چاہیں گی۔
جبکہ تیسرے آپشن کے لیے دنانیر اداکار شہریار منور کا نام ڈیٹ پر جانے کے لیے لیتی ہیں۔

