ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں ، لاہور پولیس لائن کے قریب نجی کوریئر سنٹر کے پارسل سے 1.290 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، پارسل شہباز احمد کی جانب سے بیلجیم میں جانز گرین سٹارٹ کے لیے بک کیا گیا تھا اور منشیات کوبڑی مہارت کے ساتھ کپڑوں کے اندرچھپایا گیا تھا۔
دوسری کارروائی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہوئی،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کی ٹرالی سے 1.010 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی، منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی میں چھپایا گیا تھا، ملزم بنام عبید الرحمان صوابی کا رہائشی تھا جس کو حراست میں لے لیا گیا اور ملزم کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

