تازہ تر ین

جاپان:عمارت میں آتشزدگی سے 27افراد کی ہلاکت کا خدشہ

جاپان کے شہراوسکا کی ایک کمرشل عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آگ جمعہ کی صبح 8 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پرلگی جو عمارت کے دیگرحصوں میں بھی پھیل گئی۔ عمارت میں ڈاکٹرز کے کلینکس اورمختلف دفاترتھے۔ درجنوں فائرفائٹرزنے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پرقابوپایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے بری طرح جھلس جانے والے 27افراد کوانتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv