وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں سینیئر صحافیوں کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے 11 اہم کمانڈرز اور سابق سفرا، اپنی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، ان کی مدد کی جائے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کی ایجنسیز، پی 5 اور اہم یورپی ممالک کے نمائندگان کو بھی مدعو کیا ہے، ہم نے افغان وفد کو بھی مدعو کیا ہے تاکہ وہ اپنا موقف خود پیش کر سکیں اور صورتحال سے آگاہ کر سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری افغانوں کی مدد پر آمادہ ہے لیکن انہیں کچھ چیزوں پر خدشات ہیں جن میں افغانستان میں انسانی حقوق کی پاس داری، دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کی ضمانت اور محفوظ انخلاء جیسے نکات شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی برادری کے خدشات، افغان عبوری قیادت تک پہنچائے اور انہیں باور کروایا کہ انہیں عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنا ہو گا، دوسری طرف ہم نے عالمی برادری کو بھی کہا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ بات کرنے کی ضرورت ہے، اگر افغانستان میں صورتحال قابو میں نہ آئی تو یہ ہم سب کے لیے خطرے کا باعث ہوگی اور یورپ بھی متاثر ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری کوشش افغانستان کو انسانی المیے سے بچانا ہے، اس وقت افغانستان میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، انسانی جانیں خطرے میں ہیں، یو این ڈی پی کے مطابق 2022ء کے وسط تک 97 فیصد افغان سطح غربت سے نیچے چلے جائیں گے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق 95 فیصد افغانوں کو مناسب خوراک میسر نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس برائے افغانستان کی تجویز کو پذیرائی دی، آج سیکریٹری جنرل او آئی سی تشریف لائیں گے، 19 تاریخ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے تین سیسشن ہوں گے، ابتدائی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے جبکہ ورکنگ سیشن ان کیمرا ہوگا
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

