او آئی سی اجلاس کے باعث حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 3روز کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 17،18،19دسمبرکواسلام آبادبھرمیں موبائل فون سروس بندہوگی، وزارت داخلہ نےپی ٹی اےکوموبائل فون سروس بندکرنےکاحکم جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب وزات خارجہ نے20دسمبرکواسلام آبادمیں عام تعطیل دینےکی سفارش کردی ہے ۔
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ چھٹی کامقصدوی آئی پی موومنٹ کےدوران فول پروف سکیورٹی کوممکن بناناہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کانفرنس 19 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔
اس کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے،کانفرنس کا مقصد افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بحث کرنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے مشرق وسطیٰ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود 18 دسمبر کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے افغانستان میں جاری بحران سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔
او آئی سی کا 17واں وزرا خارجہ کا خصوصی اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر بلایا جارہا ہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 دسمبر کو کرے گا۔
اس اجلاس میں افغانستان میں جاری انسانی بحران اور عنقریب قحط کی صورتحال جیسے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اقوام متحدہ کے مطابق، تقریباً دو کروڑ تیس لاکھ افغان آخری درجے کے فاقوں سے دوچار ہوسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

