ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں، آپ کو اپنی عمر کے مطابق باتیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول جتنی آپ کی عمر ہے اتنی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں۔
انہوں نے یہ بات ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام ریگل چوک پر منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مختلف علاقوں میں احتجاج کررہی ہے اور آج ہماری ماؤں و بہنوں نے بھی احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ بہنیں نکلتی ہیں تو ہمارا حوصلہ بڑھتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سندھ کے بلدیاتی قانون کومسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 کے ایکٹ میں ترمیم کو تسلیم کرنے سے پہلے ہی انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات دلوانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دادو اور لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع کے نمائندوں کو بھی ان کا حق دلوانا چاہتے ہیں۔
عامر خان نے سخت انداز میں پی پی کے رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور لسانیت کی سیاست آپ کرتے ہو، ہم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وڈیرہ گینگ تحمل اختیار کرے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے خطاب میں کہا کہ کراچی سے ہر سال صوبائی حکومت 400 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے شہروں کی گندگی صاف کرنے کا انتظام ہمارے حوالے کردو۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ ہو یا دیگر کوئی بھی مسئلہ، حل ہم نکال کر رہیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

