Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پاکستان سے آنے والی ایک کال پر اشرف غنی فرار ہونے پر آمادہ ہوگئے، امریکی اخبار

By adminدسمبر 14, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی ایک کال اور ایک ٹیکسٹ میسیج پر ہی افغان صدر اشرف غنی اور مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب افغانستان سے فرار ہوگئے تھے۔
ڈان ڈاٹ کام کے مطابق نیویارکر میگزین نے پیر کو ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی موبائل نمبر سے آنے والے ایک ٹیکسٹ پیغام اور کال نے افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کو سابق صدر اشرف غنی اور ان کے خاندان کے ساتھ افغانستان چھوڑنے پر آمادہ کیا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ کال 15 اگست کو ایک بجے کے قریب اس وقت آئی جب طالبان کابل میں داخل ہوچکے تھے اور اہم علاقوں کا کنٹرول بھی حاصل کرچکے تھے۔
رپورٹ کے مطابق خلیل حقانی نے مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب سے بات کرتے ہوئے نہ صرف ہتھیار ڈالنے کو کہا بلکہ اقتدار سے دستبردار ہونے کا بیان جاری کرنے کو کہا اور ایسا کرنے پر ملاقات کی پیشکش بھی کی۔
تاہم حمد اللہ محب نے ہتھیار ڈالنے اور بیان جاری کرنے کے بجائے پہلے فون پر معاملات طے کرنے کو ترجیح دی تاہم خلیل حقانی نے کال کاٹ دی جس پر افغان مشیر قومی سلامتی نے زلمے خلیل زاد کے نائب ٹام ویسٹ کو کال کی۔
زلمے خلیل زاد کے نائب نے محب اللہ کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی میٹنگ کے لیے نہ جائیں کیوں کہ ملاقات کے بہانے آپ کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے جس کے بعد حمد اللہ محب اور صدر اشرف غنی نے متحدہ عرب امارات کے ایک سفارت کار کے ساتھ صدارتی دفتر میں فرار کا منصوبہ بنایا۔
امریکی میگزین کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جب اشرف غنی اور حمد اللہ محب متحدہ عرب امارات کے سفارت کار سے ملک سے فرار ہونے کے منصوبہ طے کر رہے تھے اُس وقت صدارتی محل کے باہر سے گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔
اسی دوران متحدہ عرب امارات کے رابطہ کاروں نے ایمریٹس ائیرلائن کی پرواز میں نشستیں پیش کیں جو سہ پہر چار بجے کابل سے روانہ ہونے والی تھی۔
اس موقع پر اشرف غنی نے مشیر قومی سلامتی کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی دستے کے ہمراہ خاتون اوّل کو دبئی لے جائیں اور پھر وہاں سے دوحہ میں مذاکراتی ٹیم میں شامل ہو کر زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنما ملا برادر کے ساتھ کابل کے حوالے کرنے کے بارے میں بات چیت کو حتمی شکل دیں۔
امریکی میگزین کے مطابق اس گفتگو کے بعد حمد اللہ محب واپس کسی کام کے لیے چلے گئے اور دو بجے اشرف غنی کی رہائش گاہ پر واپس آئے اور خاتون اوّل رولا غنی کو حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ للے جانے کے لیے دلکشا پیلس کے عقب میں ہیلی پیڈ پر لے کر گئے۔
دوسری جانب صدر کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز میں سے تین صدارتی محل میں تھے اور چوتھا ایئرپورٹ پر تھا۔ حمد اللہ محب کو معلوم ہوا کہ پائلٹوں نے ان ہیلی کاپٹروں میں مکمل طور پر ایندھن بھر دیا ہے کیونکہ وہ جلد از جلد تاجکستان یا ازبکستان کے لیے براہ راست پرواز کرنا چاہتے تھے۔ اس سے قبل بھی کئی فوجی پائلٹس پناہ کے تلاش میں یہ راستہ استعمال کر چکے تھے۔
نیویارکر میگزین کی رپورٹ کے مطابق ان پائلٹوں نے خاتون اوّل رولا کے ساتھ ہوائی اڈے پر جانے سے انکار کر دیا۔ پائلٹوں کو خدشہ تھا کہ حکومتی آفیشل کی حفاظت پر مامور افغان فوجیوإ کے خصوصی مشن وہاں ہیلی کاپٹر کو گراؤنڈ کر رہے ہیں۔
ابھی حمد اللہ محب پائلٹوں سے ممکنہ آپشنز پر بات چیت کر رہے تھے کہ صدارتی گارڈ کے سربراہ قہار کوچائی نے محب کو خبردار کیا “اگر آپ چلے گئے تو آپ صدر کی جان کو خطرے میں ڈالیں گے۔”
حمد اللہ محب نے کوچائی سے پوچھا کہ تو کیا کہ میں افغانستان میں ہی رہوں ؟ جس پر صدارتی گارڈ کے سربراہ نے جواب دیا کہ ” نہیں، میں چاہتا ہوں کہ آپ صدر کو اپنے ساتھ لے جائیں،”
اگرچہ مشیر قومی سلامتی حمد اللہ محب کو یہ بھی یقین نہیں تھا کہ طالبان کے محل میں داخل ہوتے ہی اشرف غنی کے تمام محافظ وفادار رہیں گے جب کہ کوچائی پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ ان کے پاس صدر کی حفاظت کے لیے وسائل نہیں ہیں۔
امریکی میگزین کے مطابق ان حالات میں حمد اللہ محب نے ہیلی کاپٹر پر خاتون اوّل رولا کو انتظار کرنے کا کہہ کر صدارتی گارڈ کے چیف کے ہمراہ واپس اشرف غنی کے پاس ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور کہا : “جنابِ صدر، یہی وقت ہے. ہمیں اب یہاں سے نکلنا چاہیئے۔‘‘
اشرف غنی کچھ سامان اکٹھا کرنے کے لیے اوپر کمرے میں جانا چاہتے تھے لیکن حمد اللہ محب کو اس بات کی فکر تھی کہ ہر منٹ کی تاخیر سے مسلح محافظوں کی طرف سے خوف و ہراس اور بغاوت کا خطرہ مول لے سکتا ہے۔
جلد بازی اور افراتفری میں اشرف غنی اپنے پاسپورٹ کے بغیر ہی گاڑی میں چڑھ گئے جیسے ہی عملے اور محافظوں نے صدر کو جاتے ہوئے دیکھا وہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے لیے آپس میں لڑنے اور شور مچانے لگے۔
پائلٹس کا کہنا تھا کہ ہر ہیلی کاپٹر صرف 6 مسافروں کو لے جا سکتا ہے۔ اشرف غنی، خاتون اوّل رولا اور محب اللہ کے ساتھ، نو دیگر اہلکار جہاز میں سوار ازبکستان کے لیے پرواز کر گئے اور چن دنوں بعد متحدہ عرب امارات میں منظر عام پر آئے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.