تازہ تر ین

وفاق ہر بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرا دیتا ہے، سعید غنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق ہربحران کا ذمہ دارسندھ حکومت کوٹھہرا دیتا ہے۔

 وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کی اراضی ریگولرائز کرنے کیلئے آرڈیننس لایا گیا ، لوگوں کواکسانےوالوں نےآرڈیننس مستردکردیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کےعوام پہچان چکے،دہرامعیارنہیں چلےگا ، کراچی والوں کےگھرٹوٹنےپربلاول انکی آوازبنے ، کراچی کےوارث بننےوالی ایم کیوایم نےآوازکیوں نہیں اٹھائی؟

 وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے گھرتوڑنے کیخلاف قرارداد پیش کی ، ایم کیوایم،پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی قرارداد مسترد کردی ، 16 لاکھ ٹن گندم غائب کرنے کا الزام لگایا گیا ، سندھ میں تو12لاکھ ٹن گندم پیدا ہوتی ہے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق ہربحران کا ذمہ دارسندھ حکومت کوٹھہرا دیتا ہے ، سندھ میں سب سے زیادہ گیس پیدا ہوتی ہے ، آج سندھ کےعوام کوگیس ہی نہیں دی جارہی ، سندھ کے حقوق پرڈاکا ڈالاجا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا لیکن قرضہ نہیں لوں گا ، آج اس شخص کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv