تازہ تر ین

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی 18 فیصد سے نیچے نہ آسکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07 فیصد کی معمولی کمی آئی ہے، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، ایک ہفتے کے دوران 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 میں استحکام دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ دال ماشکی قیمت میں 7 روپے اور دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا ہے۔

آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، پیاز، لہسن اور کھلے دودھ کی قیمت میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ے۔

دوسری جانب ٹماٹر کی قیمت میں 13 روپے فی کلو کمی آئی، زندہ مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی ریکارڈ، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71 روپے کی کمی آئی جبکہ بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5 روپے کمی دیکھی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv