تازہ تر ین

یہ صرف سندھ کا نام لیتے،عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں ، اسدعمر

اسدعمر نے کہا ہے کہ یہ صرف سندھ کا نام لیتے،عمران خان سندھ کیلئے کام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گرین لائن بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبے میں گورنرسندھ نےاہم کرداراداکیا ، کے سی آرمنصوبے کا کام شروع ہوچکا۔

انہوں نے کہا کہ وعدے نہیں ڈلیورکرتے ہیں ، یہ صرف سندھ کانام لیتے،عمران خان سندھ کیلئےکام کرتےہیں ، کراچی کے بڑے نالوں پرقبضے کیے گئے ، کےفورمنصوبے کی حتمی منظوری ایک ماہ میں ہوجائےگی ، 2023میں کےفورمنصوبہ مکمل ہوجائےگا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ محمودآباد،اورنگی،گجرنالےکےاطراف میں سڑکیں بنا رہے ہیں ، محمودآباد نالےکا کام مکمل ہوچکا،10روزبعد افتتاح ہوگا ، فروری  2016میں گرین لائن کامنصوبہ منظورہواتھا ، 6 مرتبہ حکومت کرنےوالے سندھ میں ایک میل موٹروے نہ بناسکے۔

اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم حیدرآباد سکھرموٹروےکا2ماہ بعد افتتاح کرینگے ، سندھ حکومت میں بس خریدنے کی بھی صلاحیت نہیں ، سندھ کواربوں روپے کی کورونا ویکسین وفاق نے خرید کردیں ، 3 مرتبہ وفاق میں حکومت کرنے والوں نے کراچی کوحق نہیں دیا ، کراچی کوحق دےرہےہیں تورکاوٹ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کیلئے کل تفریح کا پروگرام بنایا گیا تھا ، ایک شخص آکرکہہ رہا تھا منصوبہ ہم نے بنایا افتتاح بھی ہم کرینگے ، بلاول بچہ ہےاسکی بات کابرانہیں مانناچاہیے ، بلاول کہتےہیں انہیں وقت چاہیے ، 6 مرتبہ صوبائی،4باروفاقی حکومت ملی اورکتناوقت چاہیے؟

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنےکیلئےہے ، پیسہ لندن میں فلیٹ،دبئی میں ٹاورخریدنےکیلئےنہیں ، عوام کاایک ایک پیسہ عوام پرخرچ ہورہاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv