فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا میرین نے کورونا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہیلسنکی کے ایک نائٹ کلب میں فن لینڈ کی وزیر اعظم نے رات کو چند گھنٹے گزارے تھے۔ جبکہ ان کے کلب جانے سے چند گھنٹے قبل ہی فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔
وزیر اعظم سنا میرین نے ابتدائی طور پر کہا کہ انہیں خود کو آئسولیٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، کیونکہ وہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔ لیک پھر بھی میں نے ہدایات پر عمل نہیں کیا۔
فن لینڈ کی عوام نے وزیر اعظم کی جانب سے کورونا کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل ڈیموکریٹک وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعظم کو ٹیکسٹ پیغام دیا گیا تھا مگر وہ اپنا سرکاری فون کلب جانے سے قبل گھر بھول گئیں تھی۔ سنا میرین نے میسج اتوار کی صبح دیکھا اور فوری طور پر اپنا کووڈ ٹیسٹ کرایا جس کا نتیجہ منفی آیا۔
وزیراعظم سنا میرین نے کہا کہ انہوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا ہے، لیکن پھر بھی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا جس کی میں پوری قوم سے معافی مانگتی ہوں۔
































