اسپینش میڈیا نے باسلونا فٹ بال کلب کی گزشتہ روز شکست پر دعویٰ کیا ہے کہ کلب چمئین لیگ سے باہر ہو سکتا ہے۔
اسپینش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے کھیل کا معیار چمئین لیگ میں ڈرامائی انداز میں نیچے کی طرف جا رہا ہے، اور خدشہ ہے کہ کسی بھی کلب کی جانب سے لیگ سے باہر ہونے کا استعفیٰ آ سکتا ہے۔
گزشتہ روز بائرن میونخ میں 0-3 کی شکست کے بعد بارسلونا فٹ بال کلب گروپ میں بینفیقا فٹ کلب سے بھی پیچھے ہے۔
بارسلونا کلب کے لئے مڈ فیلڈر کی حیثیت سے کھیلنے والے سرجیو بسکوئٹس نے اس کارکرگی پر کہا کہ اس وقت ہماری ٹیم پر برے دنوں کی پرچھائی ہے، اور ہم بے حد مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا اس قبل ہم 04-2003 میں چمئین لیگ کے سیزن میں باہر ہوئے تھے، جب سیلٹک فٹ بال کلب نے ہمیں شکست سے دوچار کیا تھا۔
واضح رہے کہ 2000 میں بھی بارسلونا چمئین لیگ کے گروپ مقابلوں سے باہر ہو گئی تھی ، جب لیڈز فٹ بال کلب نے ہم پر سبقت حاصل کی تھی۔
مشہور فٹ بال کلب بارسلونا نے چمئین لیگ کا ٹائٹل چار دفعہ اپنے نام کیا ہے۔

