تازہ تر ین

پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور جذبہ شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں ، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور جذبہ شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ایف سی کے پی ساؤتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پر آئی جی ایف سی کے پی ساؤتھ میجر جنرل منیر افسر نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہیڈکوارٹرز آمد پر ایف کے پی ساؤتھ کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔

شیخ رشید احمد کو ایف سی کی آپریشنل تیاریوں اور علاقے سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور انہیں بارڈر سیکورٹی اور مینیجمنٹ کے حوالے سے تفصیلات سےآگاہ کیا گیا۔

انہوں نے چائیکان میں زیر تعمیر ایف سی کے پی ساؤتھ کے نئے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور چائیکان میں نئے ایف سی ڈگری کالج اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے پاک فوج کی دفاع وطن کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کو اپنی پاک فوج اور اسکے افسران اور جوانوں پر فخر ہے ، پاک فوج نے پاکستان اور عوام کےلئے لازوال جانی قربانیاں دی ہیں ، پاک فوج کی عظیم قربانیوں اور جذبہ شہادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایف سی کے پی ساؤتھ ہیڈکوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔




خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv