تازہ تر ین

ای وی ایم سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ کی نالائق ترین اپوزیشن ثابت ہوئی ہے، ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے، وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت کے سامنے ان کی کوئی وقعت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے کیوں کہ اس سے کوئی انتخابی نتائج پر انگلی نہیں اٹھا سکے گا جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ای وی ایم کی مخالفت شفاف انتخابات کی مخالفت ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قوم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے مخالفین کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں، اپوزیشن ”چور مچائے شور“ کا کردارادا کررہی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv