تازہ تر ین

ورچوئل کانفرنس میں پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں ، عاصم افتخار

عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت پر ہونی والی ورچوئل سربراہی کانفرنس میں پاکستان کو مدعو کرنے پر امریکہ کے شکر گزار ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کے موضوع پر ورچوئل سربراہی کانفرنس 9 اور 10 دسمبر 2021 کو ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے جس میں ایک آزاد عدلیہ، متحرک سول سوسائٹی اور آزاد میڈیا ہے ، ہم جمہوریت کو مزید گہرا کرنے، بدعنوانی سے لڑنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا ہے ، ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

 عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہم متعدد مسائل پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ ہم مستقبل میں مناسب وقت پر اس موضوع پر مشغول ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران پاکستان ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت،تعمیری مشغولیت اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv