قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلادیش میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے کے بعد بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ٹیم آگے بڑھتی ہے ، اس ٹیسٹ میچ کا کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا جنہوں نے 8 آؤٹ کیے جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی نے جلد وکٹیں لیں ،ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آج پہلی مرتبہ
بولنگ کی البتہ میں فرسٹ کلاس اور انڈ19 میں بولنگ کرچکا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بولنگ پر وکٹ حاصل کرنے کو بہت انجوائےکیا۔
اس کے علاوہ بابر اعظم نے کہا کہ کراؤڈ نے جس طرح ہمیں سپورٹ کیا یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی کلین سوئپ مکمل کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے بنگلادیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

