Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

یہ بھارت نہیں، ریاست پاکستان اقلیتوں کے ہر فرد کے حقوق کی پابند ہے، فواد چوہدری

By adminدسمبر 7, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ کابینہ نے سیالکوٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بھارت میں روز مسلمانوں کے خلاف اس طرح کےواقعات رونما ہوتے ہیں لیکن یہ بھارت نہیں اور ریاست پاکستان اقلیتوں کے ہر فرد کو حقوق دینے کی پابند ہے۔

کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کے گرفتار ملزمان کے ٹرائل کی جلد از جلد ابتدا کی جائے اور اس کی قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہر فرد کو حقوق دینے کی پابند ہے، ہم بھارت نہیں، پاکستانی معاشرے اور حکومت کے ردعمل سے ثابت ہوا ہے کہ ہم ہندوستان اور بقیہ ایسے ممالک سے بہت مختلف ہیں جہاں ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں روز مسلمانوں کے خلاف اس طرح کےواقعات رونما ہوتے ہیں لیکن وہاں پتہ تک نہیں ہلا لیکن ہمارے ملک میں پوری قوم اس پر متحد ہے اور پاکستان کا ہر شہری اس کی مذمت کررہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کو اپنی تسلی کرنی چاہیے، انہوں نے اپنی تکنیکی کمیٹیاں بنائی ہیں، الیکشن کمیشن سمیت تمام لوگوں کو سمجھنا ہو گا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات کتنے ضروری ہیں اور اس سے عمل آسان ہو جائے گا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانے کا واحد مقصد آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کے حق پر مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے جس طرح سے مہم چلائی ہے، اس پر میں حیران ہوں، یہ ایک سیاسی خودکشی ہے، جو ایک کروڑ لوگ پاکستان سے باہر ہیں ان کے اہلخانہ تو اسی ملک میں ہیں اور آپ ان کے خلاف ایک مہم میں جت گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے ایسے پاکستانی ہیں جو تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں، اس وقت تو خود نواز شریف کے اہلخانہ بیرون ملک پاکستانی ہیں حالانکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی نہیں برطانوی شہری ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ حسن اور حسین نواز نے برطانوی پاسپورٹ پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم حسن اور حسین نواز کو بھی یہ موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھی زندگی میں کبھی اپنے پاپا کی سابق پارٹی کو ووٹ ڈال سکیں لہٰذا مجھے نہیں پتہ کہ خصوصاً مسلم لیگ(ن) کے دوست اس پر اتنے ناراض کیوں ہیں۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کا بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول تو ساری زندگی رہے ہی باہر ہیں، ابھی کچھ عرصہ قبل پاکستان آئے ہیں لہٰذا ان کی اوورسیز پاکستانیوں سے مخاصمت کی کوئی توجیح سمجھ نہیں آتی لیکن یہ ہماری پارٹی کا منشور تھا ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیں گے اور لوگوں نے ہمیں اسی وجہ سے ووٹ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیز پر سبسڈی نہیں دے سکتے لیکن ہم جنوری سے راشن پروگرام شروع کررہے ہیں جس میں 31ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لیے 30فیصد کی رعایت دیں گے، اگر اس رعایت کو دیکھیں گے تو 2 کروڑ لوگوں کو آٹا 2018 کے مقابلے میں کم قیمت پر ملے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خطے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو چائے کے سوا تمام ضروری اشیا پاکستان میں سستی ہیں، دنیا میں مہنگائی ہو گی تو یہاں بھی ہو گی کیونکہ ہم کسی الگ سیارے پر نہیں ہیں، تنخواہ دار طبقے کے لیے مہنگائی ہے لیکن اسی کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی سہولت کے لیے کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کی سرزمین سے ہوائی سفر کی اجازت دی ہے، افغانستان کے باشندے اب پاکستان کے ہوائی اڈوں سے دوسرے ممالک کا بآسانی ہوائی سفر کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور ہم افغانستان کے لوگوں کی انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان نے دو لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھجوا رہے ہیں جبکہ 40اشیا کے لیے درآمدی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے تاکہ افغانستان کے لوگوں کو سہولت مل سکے۔

انہوں نے چینلز کی جانب سے غلط رپورٹنگ پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے اے آر وائی اور جیو نے ہیڈ لائن چلائی کہ وزرا کے بیرون ملک دوروں پر پابندی لگا دی گئی ہے، صرف اسی ہفتے شفقت محمود سعودی عرب میں ہیں، معید یوسف ماسکو گئے ہیں، شاہ محمود قریشی برسلز میں ہیں اور نور الحق قادری دبئی میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ایسی خبروں پر پیمرا پوچھتا ہے تو آپ کہتے ہیں کہ ہمیں تو کسی نے کہا تھا، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، اگر آپ جیسے بڑے ادارے اس طرح سے خبریں چلا دیں گے تو پھر کسی اور سے کیا گلا کریں گے، نیوز ایڈیٹرز حوصلہ کریں کیونکہ جب کابینہ کی جعلی خبریں چلائی جاتی ہیں تو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ کی سفارش پر عمر سعید خان کو جاسوسی اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر تین ماہ کے لیے نظربند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.