تازہ تر ین

سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

راولپنڈی : سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر دوران پرواز سیاچن میں حادثے کا شکار ہوگیا ، حادثےمیں دونوں پائلٹ میجرعرفان اور میجر راجا ذیشان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرچ اینڈ ریسکیو کیلئے فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوگئے تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا تھا۔.

شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا تھا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv