Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس آج ہوگا، اپوزیشن کا شرکت سے انکار

By adminدسمبر 6, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: حکومت نے اپوزیش کی جانب سے عدم شرکت کے فیصلے کے باوجود آج پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

اس اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے قومی سیکیورٹی پالیسی پر پریزنٹیشن دینی ہے۔

حکومت نے حزب اختلاف کی جماعتوں ساتھ کچھ غیر رسمی رابطے کیے تھے اور ان اسے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔ ان کے مطابق اپوزیشن نے اپنی شرکت وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے مشروط کی ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور متعلقہ وزارتوں کے حکام سمیت 50 سے زائد افراد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا قومی سلامتی پالیسی پر پریزنٹیشن ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر کیا ہے۔

ان کے مطابق اس ان کیمرا اجلاس سے بائیکاٹ کی وجہ پارلیمان کے حالیہ مشترکہ اجلاس میں اہم بلوں کو حکومت کی جانب سے بلڈوز کرنے اور اہم آئینی، قانونی، قومی اور سیکیورٹی معاملات پر حکومت کا ’مسلسل آمرانہ طرز عمل‘ ہے۔

اس بارے میں جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپوزیشن کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کی درخواست کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں یہ پہلی حکومت ہے جو پارلیمان کے سامنے اپنی قومی سلامتی پالیسی پیش کر رہی ہے۔ ان کے خیال میں اپوزیشن کو کسی ایسے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے جو ملک کی سلامتی سے متعلق ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر، خارجہ امور اور خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی پالیسی پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں اس پالیسی کو منظوری کے لیے وفاق کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سے زیادہ متحدہ اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملے کو اہمیت دیتی ہی، اسی وجہ سے اپوزیشن نے ماضی میں ایسی تمام بریفنگ میں شرکت کی ہے جبکہ وزیر اعظم آج تک ایسے ایک اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ وزیر اعظم نے کورونا کے معاملے سمیت تمام اہم امور پر بلائے جانے والے اجلاسوں کا بائیکاٹ کیا۔

مشترکہ اپوزیشن نے گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے بیان میں وضاحت کی تھی کہ اپوزیشن جماعتوں نے آئینی، قومی سلامتی اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے بہت سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہے اور وزیر اعظم کی غیر حاضری اور ’اہم قومی و عوامی معاملات سے ان کی مکمل لاتعلقی کے باوجود‘ اپوزیشن نے نہ صرف قوم سلامتی پر ہونے والی گزشتہ بریفنگز میں شرکت کی بلکہ متحدہ اپوزیشن کی قیادت نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

اپوزیشن کے مطابق یہ بدقسمتی ہے کہ اہم داخلی اور خارجی امور پارلیمان میں بحث کے لیے نہیں لائے جاتے اور حکومت، پارلیمان کو صرف ربڑ اسٹیمپ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے حالات میں یہ ان کیمرا بریفنگ ایک حکومتی ’تماشہ‘ ہی ہوگی جس کا ملک اور عوام کو درپیش سنجیدہ مسائل اور ان کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ متحدہ اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیران فیصلہ سازی کے لیے درکار معلومات اور اختیار کے علاوہ پوشیدہ حقائق سے بھی محروم ہیں۔

پی ڈی ایم اجلاس

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے سربراہان بھی آج ملاقات کریں گے جس میں اتفاق رائے سے حکومت مخالف مظاہروں کی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے گزشتہ روز ملاقات میں حکومت مخالف مظاہروں کی مہم کے حوالے سے تجاویز تیار کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تجاویز حتمی منظوری کے لیے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان کو پیش کی جائیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کمیٹی نے اسلام آباد کی جانب فیصلہ کن لانگ مارچ کے علاوہ ملک بھر میں عوامی اجتماعات بھی منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

admin

Keep Reading

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی

سمندری غذاؤں میں موجود وائرس کس خطرناک بیماری کا سبب بن سکتا ہے؟

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، فریقین کو نوٹس جاری

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف آج رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.