تازہ تر ین

ملک بھر میں پیڑول پمپس مالکان کی ہڑتال ،عوام پریشان

آل پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلر ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر میں اکا دکا مقامات کے سوا تمام پیٹرول پمپس بند رکھے گئے ہیں جس کے باعث عوام سخت اذیت کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے مارجن میں 6 فیصد اضافہ کرنے میں ناکامی پر پیٹرول ڈیلرز نے 25 نومبر کو پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

متوقع ہڑتال سے ایک روز قبل ہی ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر طویل قطاریں دیکھی گئیں جس میں گھنٹوں انتظار کے بعد شہری پیٹرول بھرواتے نظر آئے۔

دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی آڑ میں کچھ گروپس 9 روپے کا اضافہ کروانا چاہتے ہیں لیکن چند کمپنیوں کو نوازنے کے لیے 9 روپے کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔

وزارت توانائی کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا کہ پیٹرول ڈیلرز کی ہڑتال کے باوجود پی ایس او، حیسکول، گو اور شیل کمپنی کے ماتحت پمپس کھلے رہیں گے۔

تاہم ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کمپنیوں کے بھی اکثر پمپس بند ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جائز مطالبات مانیں گے لیکن ناجائز مطالبات تسلیم نہیں کریں گے، عوام کو پریشان کرنا درست نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv