Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

افسوس ایک سزا یافتہ مجرم سے ججز کی کانفرنس میں تقریر کرائی گئی، وزیراعظم

By adminنومبر 24, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ ججز کی کانفرنس میں ایک سزا یافتہ ملزم سے تقریر کرائی گئی۔ 

کامیاب نوجوان پروگرام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عثمان ڈار نے محنت کےساتھ جنون سے کام کیا، بہت سے لوگ سمجھتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا لیکن عثمان محنت کرتا رہا، کامیاب جوان پروگرام ہمارے منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہوگا، 9سال کا تھا تو اپنی والدہ کے ساتھ لاہور اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا تھا، اپنی والدہ کو کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا ہوں، سب نے مجھے کہا کہ تم ٹیسٹ کرکٹر نہیں بن سکتے، میں نے محنت کی غلطیوں سے سیکھا اور اللہ نے مجھے کامیابی عطا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال بنانے لگا تو کہا گیا کہ اسپتال نہیں بن سکتا، پھر نمل یونیورسٹی بنائی تو کہا دیہات میں کوئی پڑھانے نہیں آئے گا، سیاست میں آیا تو 14سال تک میرا مذاق اڑایا گیا، لوگ کہتے تھے 2پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی نہیں آسکتی، پھر جب میں اقتدار میں آگیا تو کہا گیا کہ کامیاب نہیں ہوسکتے، کوئی بھی انسان آج تک محنت کیے بغیر کامیاب نہیں ہوا، کوئی بھی انسان شارٹ کٹ کے ذریعے کامیاب نہیں ہوسکتا، بڑی سوچ رکھنے والا شخص ہی بڑا آدمی بن سکتا ہے، کامیاب وہ شخص ہوتا ہے جو بڑی سوچ اور بڑا خواب رکھتا ہے اور پھر ہار نہیں مانتا، اپنی غلطیوں سے سیکھ کر انسان اوپر چلا جاتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے، انسان تب ہی کامیاب ہوتا ہے جب وہ برے وقت سے سیکھتا ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا پر مشکل وقت آیا ہوا ہے، یہ سب کورونا کی وجہ سے ہوا، لیکن ہم پاکستانی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر گئے، ہماری پالیسی کی تعریفیں دنیا میں دی گئیں، پاکستان میں پہلی بار گھر بنانے کیلئے حکومت سود کے بغیر قرضے دے گی، صحت انصاف کے ذریعے عوام 7 سے 10 لاکھ روپے تک کا علاج کسی بھی اسپتال میں کرواسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ہر طرف ٹیپس نکل رہی ہیں، ججز کے نام آرہے ہیں، یہ سب ڈرامہ ہے، 25 سال پہلے جب سیاست میں آیا تھا تو کہا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، جس ملک کے حکمران پیسہ چوری کریں وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، 2016 میں پاناما کیس آیا اس میں نوازشریف کانام بھی آیا، اور جب کیسز چلے تو نواز شریف نااہل ہوگئے، اور آواز آئی مجھے کیوں نکالا، آپ مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ لندن میں 4 فلیٹ کہاں سے لئے، نواز شریف کو عدالت نے سزا دی اور وہ برطانیہ بھاگ گئے، مجھے افسوس ہے کہ ایک سزا یافتہ ملزم سے ایک کانفرنس میں تقریر کرائی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم تب تباہ ہوتی ہے جب چوری کو برا نہیں سمجھا جاتا، جس قوم کی اخلاقیات ختم ہوجائے یا ان میں اچھے برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم ختم ہوجاتی ہے، مدینہ کی ریاست کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی گئی تھی۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.