ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ افغانستان میں مشترکہ مفادات، سرمایہ کاری اور تعمیرِ نو کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہش مند ہیں۔
دوحہ میں طالبان کے ترجمان اور اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزدہ کردہ مستقل مندوب سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی طویل ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ افغان عوام نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ہے جس کے بعد آزاد افغانستان کے لیے امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفادات، سرمایہ کاری اور تعمیر نو، مشترکہ منصوبوں پر مبنی مثبت تعلقات کا ایک نیا باب کھل گیا ہے۔
ترجمان طالبان نے سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ قدرتی وسائل کی تلاش اور معدنیات نکالنے کے لیے امریکا کے ساتھ ہونے والے دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔
طالبان ترجمان اپنے اس عہد کو بھی دہرایا کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ موجودہ حکومت کی پورے ملک میں حاکمیت اور رٹ قائم ہے اور عوام کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے۔
سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل مندوب کی نشست کے لیے طالبان حکومت تمام قانونی شرائط پوری کرتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ قانونی تقاضے سیاسی ترجیحات سے بالاتر ہوں گے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر سہیل شاہین کو نامزد کیا ہے تاہم متعلقہ کمیٹی تاحال اس پر کارروائی کا آغاز نہیں کرسکی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
