تازہ تر ین

بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق بیرون مملکت سے آنے والے زائرین ’قدوم‘ پلیٹ فارم میں اندراج اور مملکت پہنچنے کے بعد ’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے مسجد الحرام میں نماز، عمرے اور مسجد نبوی میں زیارت کے اجازت نامے جاری کرا سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ اور سدایا نے اعتمرنا اور توکلنا ایپس استعمال کرنے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں گوگل پلے اور ایپل سٹور ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اسے اپ ڈیٹ کر لیں۔

یاد رہے کہ  عمرے ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے ویکسین کی دونوں خوراکیں  لینے والوں کو اعتمرن اور توکلنا ایپس کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv