تازہ تر ین

اداکارہ حرا مانی نے بابر اعظم کو ہیرو قرار دیدیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ہیرو قرار دے دیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح پرخوشی کا اظہارکیا ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ملک کے میچ جیتنے پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا کہ ہم جیت گئے ۔

حرا نے لکھا کہ  بابر، تم تو ہیرو نکلے یار۔

حرا مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف اس تاریخی کامیابی پر اللہ کاشکر بھی ادا کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ مقابلے میں 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے، شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv