Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • انشاءاللہ اور بسم اللہ، کیا رونالڈو نے اسلام قبول کرلیا؟
  • فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
  • ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی مہنگی ہوگئی؛ 500 روپے فی کلو میں فروخت
  • تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا
  • اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی؟
  • سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی
  • دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمساز نے بڑا دعویٰ کردیا
  • کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی نے 472.1 ملین روپے خزانے کو واپس کردیے
  • ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق
  • واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی
  • جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان
  • اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا Apr 03, 2026 | 18:12:PM
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

گلوکارہ نازیہ حسن کی موت پر اسرار بن گئی ،اشتیاق بیگ پر قتل کا الزام

adminBy adminاگست 13, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (نیٹ نیوز) گلوکار زوہیب حسن نے انکشاف کیا ہے کہ نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگنے انہیں زہر کھلایا اور برا سلوک کرتے رہے دوسری جانب سابق شوہر اشتیاق بیگ نے الزامات کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ کے سابق شوہر اشتیاق بیگ نے گلوکارہ کو برطانیہ میں قیدی بنا کر رکھا اور ان سے برا سلوک کرتے تھے، اشتیاق بیگ نے نازیہ کو زہر آلود کھانا دیا اور یہ بات نازیہ نے مرنے سے قبل خود اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتائی۔

زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی، اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا سب سے بڑی غلطی تھی۔

زوہیب کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، اشتیاق بیگ

دوسری جانب اشتیاق بیگ نے نجی نیوز ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکار زوہیب حسن کے تمام الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ 21 سال بعد زوہیب حسن جو باتیں کر رہے ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ حسن میری محبت تھی اور میں نے کینسر کے باوجود اس سے شادی کی، ہمارے درمیان مسائل تب شروع ہوئے جب نازیہ نے گلوکاری چھوڑ دی جس سے اس کے بھائی زوہیب کا کیریئر تباہ ہوا، نازیہ کے جانے کے 21 سال بعد بھی میں نے شادی نہیں کی۔

نازیہ حسن کے سابق شوہر نے کہا کہ اگر یہ تمام باتیں سچ تھیں تو آج 21 سال بعد انہیں کیوں خیال آیا؟ میرے پاس برطانیہ کا سرٹیفکیٹ موجود ہے جس میں صاف لکھا ہے کہ نازیہ کا انتقال کینسر کے باعث ہوا اور وہ اس وقت بھی میری اہلیہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نازیہ اگر اولاد کی ضد نہ کرتیں تو شاید آج زندہ ہوتیں، میں پورے علاج کے دوران ان کے ساتھ رہا اور تمام اخراجات برداشت کیے، نازیہ کی وفات سے قبل بچے کی حوالگی کے لیے ان کے والد نے مجھ سے ایک ملین پاونڈ مانگے جس پر میں نے برطانوی عدالت سے رجوع کیا، میں بچے کی لندن میں پرورش کے لیے تیار نہ تھا لیکن نازیہ کی والدہ نے بچے کی پرورش کی ذمہ داری اٹھائی اور عدالت نے بچہ ان کے حوالے کر دیا۔

اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہب حسن عشرت العباد کے ایڈوائزر رہ چکے ہیں، انہیں 1 ملین پاؤنڈ نہیں ملے اس لیے مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں، میں ان سے بلیک میل ہونے والا نہیں، پاکستان آکر زوہیب کے الزامات کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا اور ان پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کروں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 2000ء میں 35 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کے سبب انتقال کر گئی تھیں۔

admin

Keep Reading

نسیم شاہ کو بہت کم سزا ملی، زبان پر کنٹرول نہ کیا تو ٹیم سے نکال دیں گے ، صوبائی وزیر

اے آئی الٹرا ساؤنڈ : زچگی کے شعبے میں بڑی پیش رفت

ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ

شہر کے بیچوں بیچ مل گیا پرانا خزانہ – حقیقت نے سب کو حیران کر دیا!

مارکٹس ایک تولہ سونا 2,800 روپے مزید مہنگا

دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر دنیا کا پہلا کمرشل ٹاور

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.