Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • انشاءاللہ اور بسم اللہ، کیا رونالڈو نے اسلام قبول کرلیا؟
  • فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
  • ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی مہنگی ہوگئی؛ 500 روپے فی کلو میں فروخت
  • تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا
  • اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی؟
  • سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی
  • دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمساز نے بڑا دعویٰ کردیا
  • کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی نے 472.1 ملین روپے خزانے کو واپس کردیے
  • ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق
  • واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی
  • جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان
  • اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا Apr 03, 2026 | 18:12:PM
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

افغانستان: طالبان کا نمروز میں پہلے صوبائی دارالحکومت پر قبضہ

adminBy adminاگست 6, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے صوبہ نمروز کے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا جو کسی بھی صوبائی دارالحکومت پر ان کا پہلا قبضہ ہے۔

نمروز کی صوبائی پولیس نے کہا کہ طالبان نے صوبائی دارالحکومت زرنج پر قبضہ کرلیا ہے جو کسی بھی صوبائی حکومت پر ان کا پہلا قبضہ ہے۔

افغانستان: طالبان کا ہلمند کے دارالحکومت کے بڑے حصے پر قبضہ

ترجمان پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے پاس شہر پر قبضے کا موقع تھا کیونکہ حکومت کی جانب سے انتظامات نہیں کیے گئےتھے۔

طالبان اس سے قبل حالیہ مہینوں میں کئی اضلاع اور سرحدی علاقوں پر قبضہ کرچکے ہیں اور مغرب ہیرات اور جنوب میں قندھار تک صوبائی دارالحکومتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

طالبان کی صوبائی دارالحکومتوں کی جانب پیش قدمی

اس سے قبل رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ طالبان نے افغانستان میں اپنے تسلط کو سرحدی علاقوں میں بڑھاتے ہوئے دو صوبائی دارالحکومتوں کی جانب پیش قدمی تیز کردی ہے اور اس دوران انہوں نے افغان فورسز جبکہ حکومت کی حمایت یافتہ ملیشیا کو بھی نشانہ بنایا۔

شمالی صوبے جوزجان میں طالبان کی تازہ کارروائیوں میں 10 افغان فوجی اور عبدالرشید دوستم ملیشیا گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک کمانڈر مارا گیا۔

جوزجان کے نائب گورنر عبدالقادر مالیہ نے کہا کہ ‘طالبان نے رواں ہفتے (صوبائی دارالحکومت) شبرغان کے مضافات میں پرتشدد حملے شروع کیے اور شدید جھڑپوں کے دوران حکومت کے حامی ملیشیا فورسز کا ایک کمانڈر جو دوستم کا وفادار تھا ہلاک ہوگیا’۔

طالبان، جو 2001 سے امریکی زیر قیادت بین الاقوامی افواج کے ہاتھوں اقتدار کے خاتمے کے بعد اپنی حکمرانی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں، نے امریکی حمایت یافتہ حکومت کو شکست دینے کے لیے اپنی مہم تیز کر دی ہے کیونکہ 20 سال کی جنگ کے بعد غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہورہا ہے۔

ایک اور صوبائی کونسل کے رکن نے کہا کہ جوزجان کے 10 میں سے 9 اضلاع اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور شبرغان کو کنٹرول کرنے کے لیے مقابلہ جاری ہے۔

صبہ ہلمند کے جنوبی حصے میں شہری املاک کو پہنچنے والے نقصان نے انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ پر قابو پانے کے لیے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی لڑائی میں کئی دکانوں کو آتشزدگی کے باعث نقصان پہنچا۔

اقوام متحدہ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ وہ اس شہر میں پھنسے ہزاروں لوگوں کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش میں مبتلا ہے۔

کابل میں موجود ایک سینئر مغربی سیکیورٹی عہدیدار نے کہا کہ ‘تشدد میں صرف اضافہ ہوا ہے اور لشکر گاہ میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کیونکہ علاقے میں شدید لڑائی جاری ہے’۔

امدادی گروپ ایکشن اگینسٹ ہنگر کا لشکر گاہ دفتر جمعرات کو علاقے میں لڑائی کے دوران بم کا نشانہ بنا تھا۔

افغانستان میں ایکشن اگینسٹ ہنگرز (بھوک کے خلاف اقدام) کے کنٹری ڈائریکٹر مائیک بونکے نے کہا کہ ‘شہری جنگ لڑنے والے فریقین کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں، وہ اپنے گھروں سے بے گھر ہو رہے ہیں اور اکثر تنازع کے باعث سب سے پہلے متاثر ہونے والوں میں سے ہیں’۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ‘ایکشن اگینسٹ ہنگر، جیسی انسان دوست تنظیمیں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرتی ہیں تاہم ہمیں کام کرنے کے قابل ہونے کے لیے تمام فریقین کی جانب سے تحفظ کی ضمانت کی ضرورت ہے’۔

حکومتی میڈیا سینٹر کے صدر کی ہلاکت

دوسری جانب افغان حکومت کے میڈیا اینڈ انفارمیشن سینٹر کے سربراہ دوا خان میناپل کابل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مارے گئے۔

یہ واقعہ کابل کے مغرب میں دارالامان روڈ پر پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب دوا خان میناپل مسجد سے نکلے اور گاڑی میں سوار ہو کر گھر کی جانب جارہے تھے۔کہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

طالبان افغانستان کے کتنے اضلاع کا کنٹرول حاصل کرچکے؟

افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان جنگجو زیادہ بے خوفی سے پیش قدمی کر رہے ہیں اور انہوں نے متعدد اضلاع سے سرکاری فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

طالبان جنگجوؤں نے ملک بھر میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جن میں ملک کے شمالی، شمال مشرقی اور وسطی صوبے، غزنی اور میدان وردک شامل ہیں، طالبان اب ملک کے بڑے شہروں قندوز، ہیرات، قندہار اور لشکر گاہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

جن اضلاع پر طالبان نے قبضہ حاصل کرلیا ہے، اس سے مراد یہ ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامی مراکز، پولیس کے ضلعی ہیڈکواٹر اور دیگر ضلعی اداروں کی عمارتوں سے سرکاری اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کو بے دخل کر دیا ہے۔

admin

Keep Reading

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان

ایک دن میں امریکا کا دوسرا F-35 طیارہ مار گرایا؛ ایران نے ناقابلِ تردید شواہد پیش کردیئے

ایران جنگ کا 35 واں روز: حملوں کا دائرہ کار فوجی تنصیبات سے شہری انفراسٹرکچر تک بڑھ گیا

گوگل نے نیا اوپن اے آئی ماڈل ’جیما 4‘ متعارف کرا دیا

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.